مینگورہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے نادیہ شیر خان نے سوات میں بجلی لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے واپڈا دفاتر کے گھیراؤ کی دھمکی دیدی، واپڈا حکام اپنا قبلہ درست کریں، بصورت دیگر علاقے کے عوام تحریک انصاف کے کارکنوں کو نکال کر واپڈا دفاتر کے گھیراؤ کریں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبہ پختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی نادیہ شیر خان نے کہا کہ سوات میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے واپڈا کی طرف سے ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری ہے ،
جبکہ مینگورہ شہر میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم مزید بجلی لوڈشیڈنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے ، انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے کہ پورا علاقہ اور عوامی نمائندے سراپا احتجاج بن جائیں واپڈا حکام اور وفاقی حکومت کو اس اہم مسئلے کو حل کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم یوتھ ونگ کے نوجوانوں پارٹی کارکنوں اور علاقے کے عوام کو نکال کر واپڈا دفاتر کاگھیراؤ کریں گے۔
412 total views, no views today


