کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل سرسینئی ٹریفک حادثہ میں زخمی دیولئی کا رہائشی پشاور ہسپتال میں دم توڑ گیا،آبائی قبرستان میں سپردخاک تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں تحصیل کبل کے علاقہ سرسینئی میں موٹر سائیکل سوار کو بچاتے وقت دیولئی کا رہائشی حنیفہ ولد میاں گل باچا ذاتی موٹر کار میں شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو طبی امداد کے لئے سیدو اور بعد میں پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا مرحوم کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان دیولئی میں سپرد خاک کردیا گیا۔
1,738 total views, 2 views today
Comments