مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان اور بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ قصور کی زینب قتل کی کیس پر اسمان سر پر اٹھانے والے عمران نیازی اور انکے چمچہ گروپ مردان کی چارسالہ عاصمہ اور کوہاٹ کی ڈاکٹر عاصمہ رانی کی قتل پر خاموش کیو ہے تبدیلی لانے والے صوبے میں ملزمان تو حکومتی سرپرستی میں بیرونی ممالک فرار کی جاتی ہیں جبکہ قصور میں زینب قتل کیس میں سوات اور پختونخوا کے ممبراناسمبلی بنی گالہ کی بادشاہ کو خوش کرنے کیلئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ اسمان سر پر اٹھا کر سڑکوں پر احتجاج کرتے تھے لیکن اج ان لوگوں کا کوئی پتہ نہیں انہوں نے کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان لوگوں کی کام صرف تنقید کرنا ہے کام کرنا نہیں جس صوبائی حکومت کی پاس ملزمان کی خون کی پتہ لگانے کی جدید لیبارٹریاں نہ ہو وہ ان لوگوں پر ترقی نہ کرنے کی کس منہ سے الزام لگاتے ہیں جن کی لیبارٹریوں کو یہ تبدیلی لانے والے یہاں سے عاصمہ جیسی بچی کی خون کو ٹسٹ کیلئے بھجتے ہیں بنی گالہ سے ریمورٹ کنٹرول پر چلنے والے صوبائی حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے صوبے میں قانون کی عملداری ختم ہونے کو ہے پنجاب کی وزیر اعلی ٰ کے خلاف بولنے والے انصاف کی علمبردار پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے خلاف بھی کچھ بولیں صوبے کی پولیس کو اپنے سیاسی ونگ بنانے والے ان بات پولیس اصلاحات کہتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز وادی شور پیوچار میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان مٹہ کونسل میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان خالد خان اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر خالد خان اور دیگر بہت سے خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ حکومت اور دیگر ذمہ دار سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کی خلاف سخت کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ اس وقت دہشت گردوں سے زیادہ خطرناک انکے بھیس بدل سہولت کار ہے جن کا خاتمہ بھی وقت کا تقاضا ہے انہوں نے کہا عوامی نیشنل پارٹی گذشتہ روز کبل میں ہونے والے دہشت گردی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس خودکش حملے شہید ہونے والوں اللہ تعالےٰ جنت الفردوس میں جگہ دیں اور زخمیوں کو اللہ تعالےٰ جلد سے جلد سے صحت یاب کریں اور ورثاء کو صبر وجمیل عطاء فرمادیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پہلے کی طرح سوات میں قیام امن کیلئے اپنے فورسزز کی شانہ بشانہ ہے اور رہینگے اور پہلے کی طرح کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ جو صوبائی حکومت اپنے صوبے میں چار سال کی مردان کی عاصمہ بچی کو ایک ماہ گزرنے بعد اورعاصمہ رانی کی قاتل کو گرفتار کرنے کی بجائے بیرونی ملک فرار کرکے انصاف نہیں دے سکیں وہ حکومت کس منہ سے صوبے میں انصاف کی باتیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنا اسان ہے لیکن خود کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں عوام ان لوگوں کو سبق سیکھا کران کی تبدیلی کو ہمیشہ کیلئے دفن کرینگے
1,684 total views, no views today



