سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے ملازمین کو یقین دلایا ہے کہ وہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس سمیت اُن کے تمام مطالبات صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سامنے پیش کرینگے اور توقع ہے کہ وہ صوبے مالی صورت حال کو پیش نظر رکھ کر اُن کو زیادہ سے زیادہ ریلف دینے کی کوشش کرینگے۔وہ منگل کے روز سنٹرل ہسپتال سیدو شریف میں میڈیکل سٹاف کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔فضل حکیم خان نے کہاکہ صوبائی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود ایک تا سولہ سرکاری ملازمین کو اپ گریڈ کیا ۔جس میں تمام محکموں کے ہزاروں ملازمین کو باعزت مالی فوائد حاصل ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ۔کیونکہ سرکاری ملازمین حکومتی مشینری کا اہم حصہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ اُن کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر سطح پر اُن کے حقوق کیلئے اُن کے شانہ بشانہ رہینگے۔
1,264 total views, 2 views today