کبل(تحصیل رپورٹر) سول ہسپتال کبل میں اندھیر نگری چوپٹ راج،الٹراساونڈ کے ماہر فیمیل ڈاکٹرز موجود ہونے کے باوجود مرد ڈاکٹرز خواتین کے الٹراساونڈ کرنے لگے،90فیصد خواتین پرائیویٹ مراکز میں الٹراساونڈ کرنے پر مجبور،لوگ در در کی ٹھوکریں کھانے لگے،حکام بالا فوری نوٹس لے کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہونگیتفصیلات کے مطابق سول ہسپتال کبل میں الٹراساونڈ کا مسلہ شدت اختیار کرگیا ہے کیونکہ ہسپتال میں گائناکالوجسٹ سمیت الٹراساونڈ کے ماہر فیمیل ڈاکٹرز موجود ہیں جو پرائیویٹ ہسپتالوں اور ذاتی کلینکس میں بلا جھجھک دھڑا دھڑ الٹراساونڈ کرتے رہتے ہیں لیکن بد قسمتی سے سول ہسپتال کبل میں مرد ڈاکٹر کو خواتین مریضوں کے الٹراساونڈ کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جس کی وجہ سے 90فیصد خواتین بھاری رقوم کے عوض پرائیویٹ مراکز میں الٹراساونڈ کرنے کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوتے ہیں اسی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں لہذا حکام بالا فوری نوٹس لے کر ہسپتال میں فیمیل ڈاکٹر کو الٹراساونڈ کر انے کے احکامات جاری کریں بصورت دیگر خواتین میں پائی جانے والی بے چینی احتجاج کی شکل اختیار کرکے سڑکوں پر آجائیں گے۔
2,071 total views, no views today



