سوات(سوات نیوزڈا ٹ کام)سوات سے تعلق رکھنے والے صحافی فضل خا لق خان کو اسلام آباد میں پلر آف پاکستان کے ساتویں ایوار ڈ میں بیسٹ آف دی بیسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں ملک بھر سے 20 منتخب صحافیوں کو سالانہ بہترین رپورٹنگ کی بنیاد پر ایوارڈ ز سے نوازا گیا ، منعقدہ تقریب میں نوائے وقت اسلام آباد کے سوات سے رپورٹر فضل خالق خان کے علاوہ نوائے وقت اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ نیوز ایڈیٹر وقار فانی مغل کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ، اس پروقارتقریب کے مہمان خصوصی ڈنمارک کے پاکستان میں سفیر تھے،چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے سی ای او بھی مہمانوں میں شامل تھے ،دریں اثنا ء مغلیہ مرکز کے صدر عمر مغل، مغل سوسائٹی آف پاکستان کے بیگ راج ،ضمیر محمد ، وحید عباسی، صفدر دانش ،سردار شوکت محمود ، ماسٹر ایوب ، غلام عباس(ریڈیو پاکستان )نے فضل خا لق خان اور وقار فانی کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے ، تقریب کے اختتام پر عمر مغل چیئر مین ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی اسلام آباد ، رہنما مسلم لیگ ن کی جانب سے پرتکلف لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
1,828 total views, no views today



