سوات(سوات نیوزڈا ٹ کام)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گاوں کوکارئی میں کھلی کچہری کا انعقاد ، ڈپٹی کمشنر سوات نے جامبل ، کوکارئی اور دنگرام وغیرہ کے باشندوں کے مسائل ، شکایات اور تجاویز سننے اور پوری حل کیلئے کھلی کچہری منعقد کی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر خان ، تحصیلدار بابوزئی اور دیگر بھی موقع پر موجود تھے ،کھلی کچہری کا اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول کوکارئی میں کیا گیا تھا ، جس میں کوکارئی ، جامبل ،دنگران اور آس پاس والے گاوں کے باشندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے مسائل ، شکایات اور تجاویز سے آگاہ کیا ، جس میں زیادہ تر مسائل یہاں کے سڑکوں کے تھے ، ڈی سی سوات نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے مسائل ، شکایات اور تجاویز نوٹ کرکے چیف سیکرٹری آفس کے جانب سے بنائے گئے آلائن پورٹل کے ذریعے متعلقہ محکموں کو کاروائی کے لئے بھیجے گئے، جس کے ذریعے لوگ کھلی کچہری میں اٹھائے گئے مسئلوں کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کی خود جانچ بھی لے سکتے ہیں ۔
1,024 total views, no views today



