وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےسرسبز پاکستان کے عزم کے ساتھ وزیراعظم آفس میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔انہوں نے تمام پاکستانیوں خصوصاً کاشت کا ر برادری پرزور دیاکہ وہ وزیادہ سے زیادہ پودے لگاتے ہوئے موسم بہار کی شجر کاری مہم 2018 میں بھرپور حصہ لیں۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی ترقیاتی ادارہ مختلف غیر سرکاری تنظیموں ،سکولوں ، کالجوں اور جامعات کے تعاون سے پودے لگائے گا۔شجر کاری مہم اس تناظر میں اہمیت کی حامل ہے کہ پاکستان کے قدرتی جنگلات کو تیزی سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے باعث خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نےکہاکہ حکومت جنگلات کوفروغ دینے اورملک میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔مہم کے دوران پاکستان کو سر سبز بنانے کے لئے دس کروڑ اضافی پودے لگائے جائیں گے۔
1,796 total views, no views today



