سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہم نے پی کے 80کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ساڑھے چار سالوں میں تعلیم کی شعبے میں گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے تعمیر،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدوشریف میں بی ایس بلاک کی تعمیر ،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول شاہدرہ اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ودودیہ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں آئی ٹی لیب کیساتھ ساتھ ریکارڈ کام کئے ہیں اور اس کے علاوہ سرکاری اسکولوں میں ناظرہ اور ترجمہ کو لازمی قرار دیا گیا اور اساتذہ کو خالص میرٹ پر بھرتی کئے۔وہ اتوار کے روز اقراء کالج اخون بابا شگئی کیمپس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔فضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں میں بے پناہ تبدیلیاں لائی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی ایس بلاک ،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول شاہدرہ اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ودودیہ اسی سال 2018میں نئی سیشن کے لئے کھول دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے دن رات کی کوششوں کی وجہ سے سرکاری تعلیمی اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیااور سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کیاجس کی مثالیں خود عوام کی نظروں کے سامنے ہیں۔تقریب کے آخرمیں چیئرمین ڈیڈک نے اقراء کالج کے انتظامیہ کو نئی کیمپس بنانے پر مبارک باد بھی دی۔
1,352 total views, no views today



