مینگورہ،قومی وطن پارٹی کی ذیلی تنظیم وطن پال یوتھ کے ضلعی صدر انوراقبال عیسیٰ خیل عرف بالے نے ٹی ایم اے افس میں ٹھیکیداروں کی من مانیوں پرحکام کی خاموشی کو افسوسنا ک قراردیتے ہوئے بدھ کے روز احتجاجی مظاہرہ کرنے کی دھمکی دی اورکہاکہ گذشتہ روزنقشہ کے بارے میں معلومات کرنے ٹی ایم اے آفس گیاجہاں پر ظاہرخان نامی ٹھیکیدارموجود تھا جن
کا رویہ انتہائی نامناسب تھا نہ توموصوف آنے والوں کے ساتھ سیدھے منہ بات کرنا بھی گوارہ نہیں کرتا اورنہ ہی صحیح معلوما ت فراہم کے سلسلے میں تعاؤن کرنے پر امادہ ہورہاتھا ،انہوں نے کہاکہ جب ہم نے موصوف سے اپنے نقشے اورانجینئرکے بارے میں پوچھامگر پھر بھی تعاؤن نہیں کیا،انہوں نے ٹھیکیدار کے مایوس کن اورنامناسب رویئے پرافسوس ا ظہارکرتے ہوئے ٹی ایم اے حکا م سے اصلاح احوال کامطالبہ کیا اورکہاکہ اگر مذکورہ ٹھیکیدارسے اس حوالے بازپرس نہیں کی گئی تو وہ بدھ کے روزپارٹی اوریوتھ کارکنوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
382 total views, no views today


