سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات کا ضلع ہیڈکوارٹر بابوزئی میں بیوٹیفیکیشن اور ترقیاتی کاموں کا معائنہ ، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات نے ڈیڈک چیرمین /ایم پی اے فضل حکیم ، ایکس ای این بلڈنگ و ہائی ویز،ایس ای واپڈا، اور اے سی بابوزئی کے ہمراہ جاری ترقیاتی کاموں اور بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کا مشترکہ معائینہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سوات ٹیم کے ہمراہ ودودیہ ہال، سوات آفیسر سپورٹس کمپلیکس، اور گراسی گرانڈ میں جاری کام کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ سیدوشریف روڈپر سنٹرل ہسپتال کے نزدیک بجلی کے پولز کو جلد از جلد محفوظ جگہوں کو منتقل کیا جائے۔ انہوں نے ایکس ای این ہائی ویز کو بھی ہدایت کی کہ سنٹرل ہسپتال کے آس پاس سڑک کو کُشادہ کریں تاکہ ہسپتال کو آنے والے مریضوں کو آنے میں مشکل پیش نہ آئے۔
1,552 total views, no views today



