مٹہ ،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ میں ایمرجنسی اور ڈیلوری کے مریضوں کو لانے والے گاڑیوں کے ٹائروں سے ایف سی اہلکاروں نے ہوا نکالی۔ اور بعض کو گریبان سے پکڑ کر انکے عورتوں کے سامنے گالیاں دیکر بے عزتی کر ڈالی۔ایف سی اہلکاروں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اُٹھائے تھے۔ اور کسی کی بات ماننے کو تیار نہیں تھے۔ادھر تما م کوششوں کے باوجود یہ معلوم نہ ہو سکے ۔
کہ ایف سی والوں کو یہ حکم کس نے دیا۔مٹہ ہسپتال جو پہلے سے ہسپتال کم اور پولس چوکی زیادہ معلوم ہوتی ہے۔اب اسطرح معلوم ہوتی ہے کہ ہسپتال کم اور پولیس چوکی زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔علاقے کے عوام نے زمہ دار حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایف سی کے اس روئے پر ایکشن لے۔
334 total views, no views today
Comments


