اسلام آباد، وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت این ایچ اے کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا میں جاری این ایچ اے کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ،وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام نے اجلاس کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،انجینئر امیر مقام نے اجلاس کو ہدایت کی کہ الپوری بشام روڈ کو 4ماہ میں ہر صورت مکمل کیا جائے ،
انہوں نے چکدرہ کالام روڈ کی تعمیر میں سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کیا،اور ایک ہفتے کے اندر ہر پیکج پر کام شروع کرنے اور کالام تک روڈ کو ٹریفک کے قابل بنانے کی ہدایت کی ،اجلاس میں باغ ڈھیری جرے روڈ 6کلومیٹرکیلئے خصوصی طور پر44ملین کی منظوری دی گئی اور آج ہی ٹینڈر جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ،اجلاس میں مینگورہ فتح پور روڈ کو سعودی فنڈ میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ،انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل کے منصوبے کیلئے بجٹ زیادہ کروانے کیلئے وہ وزیر اعظم نواز شریف سے سفارش کریں گے .انہوں نے حکام کو .ہدایت کی کہ منصوبے کو 2سال میں مکمل ہونا چاہیے ،انہوں نے ہدایت کی کہ ناردرن بائی پاس پشاور کی زمین کا معاملہ جلد حل کیا جائے انہوں نے ممبر پلاننگ کی سربراہی میں معاملے کو دو ہفتے کے اندر حل کرنے کی ہدایت کی ،تخت بھائی فلائی اوور پر کام کی سست روی پر وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ریلوے کے ساتھ تصفیہ طلب معاملات جلد حل کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ پورے مالاکنڈ اور باجوڑ ایجنسی کے عوام کی آمد و رفت کا دارومدار اسی سڑک پر ہے جس پر کام کی سست رفتاری سے عوام کو تکالیف کا سامنا ہے خوشحال گڑھ پل کے بارے میں چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ کام آخری مراحل میں ہے وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ اس پل پر کام جلد از جلد مکمل کرکے ہر صورت عید کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے تاکہ جنوبی اضلاع کے عوام کو ریلیف مل سکے۔اجلاس میں چیئر مین این ایچ اے شاہد اشر.ف تارڑ، ممبر پلاننگ راجہ نوشیروان ،ممبر کنسٹرکشن یوسف علی خان ،ممبر آپریشن ارشد علی چوہدری ،ممبر فنانس شعیب خان ،جی ایم ایڈڈ پراجیکٹ عمران خان یوسفزئی ،جی ایم ایل آر ٹی پی اورمتعلقہ جی ایم ، پی ڈی ایس نے شرکت کی .اجلاس میں چیئر مین این ایچ اے اور متعلقہ ممبرز نے اپنے اپنے پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہماری حکومت کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کو بروقت مکمل .کریں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
385 total views, no views today


