سوات،مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ فضاگھٹ ملک آباد میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو سنٹرل ہسپتال منتقل کیا گیا ، مینگورہ پولیس کے مطابق ملک آباد فضاگھٹ میں محمد رحمان ولد شیر نواب کے کچے مکان کی چھت گرگیا،جس کے ملبے تلے چھ افراد دب گئے ،جس میں ایک بچی شازیہ جاں بحق ہوگئی
جبکہ پانچ افراد محمد رحمان ولد شیر نواب، بانو، منیبا، دختران محمد نواب،ایک بچہ یسین ولد محمد نواب،محمد نواب ولد لشکر شدید زخمی ہوگئے، جن کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ،ہسپتال ذرائع کے مطابق پانچوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، مقامی لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت ان زخمیوں اور جاں بحق بچی کو ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا ۔
442 total views, no views today


