کبل(الطاف خان سے ) دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سوات میں قیام امن کے لئے پاک فوج اور عوام کی مشترکہ قربانیاں
ناقابل فراموش ہیں ،پاک آرمی کے جانب سے حساس مقامات کے چیک پوسٹوں پر چیکنگ عوامی مفاد میں ہیں ،امن برقرار
رکھنے کے لئے پورے علاقے پر نظر رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،شرپسند عناصر کو سوات کی امن تباہ کرنے میں کامیاب
نہیں ہونے دیا جائے گا، بہتر مستقبل کے لئے عوام پاک فوج کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں ان خیالات کا اظہار وی ڈی
سی چئیرمین و یوتھ کونسلر اسد خان آف توتانوبانڈئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشیدہ حالات کے دوران
دہشت گردوں نے سوات کے امن کو تباہ کرنے سمیت بے گناہ لوگوں کا ناحق خون بہایا جس کے جواب میں پاک فوج نے لازوال قربانیاں دے کر عوام کے تعاون سے دہشت گردوں خا خاتمہ کیا اور سوات میں قیام امن سمیت انفراسٹرکچر کے بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے لوگوں کی معیار زندگی بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے مزید کہا کہ کبل شریف آباد میں آرمی یونٹ پر خودکش حملہ کے بعد پاک فوج نے عوامی مفاد کے خاطر چند حساس مقامات پر چیکنگ شروع کردی ہے تاکہ کوئی شرپسند علاقے میں گھسنے اور نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کرسکے جس پر لوگوں نے اطمنان کا اظہار کیا ہے انہوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے بھی تعاون جاری رکھنے کی اپیل کردی ہے۔
1,382 total views, no views today



