مینگورہ، چےئرمین ڈیڈک ، ایم پی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ واپڈا حکام ٹرانسفارمروں کے معاملے میں اپنا رویہ درست کریں ہم عوام کو مزید مشکلات میں نہیں دیکھ سکتے ، اگر سواتی عوام خوش نہیں تو ہم عوام کے ان افسران کو ضلع بدر کردیں گے ، محکمہ فوری طورپر خراب ٹرانسفارمرز کی مرمت اور نئے ٹرانسفارمروں کی تنصیب پر توجہ دیں ، انتظامیہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرے
اور بے جا لوگوں کو تنگ نہ کیاجائے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بجلی کے ستائے ہوئے لوگوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ محکمہ واپڈا عوام کو بجلی کی فراہمی اور ٹرانسفارمرز کی فراہمی میں مکمل طورپر ناکام ہے ، جبکہ عوام نزلہ سیاسی ورکروں اور ممبران اسمبلی پر نکال رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے ساتھ ہیں اور عوام کے حقوق کی تحفظ کریں گے اور عوام کو ان کے ضرورت کے مطابق اشیائے ضروریہ فراہم کریں گے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ بے گناہ لوگوں کو تنگ نہ کریں انہوں نے کہاکہ محکمہ واپڈا اپنا قبلہ درست کریں اور عوام کے ساتھ لوڈشیڈنگ اورٹرانسفارمر ز کی فراہمی میں تعاؤن کریں ۔
389 total views, no views today


