وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس کے رکن ممالک پاکستان کودہشتگردوں کی مالی معاونت کرنیوالے ملکوں کی واچ لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق امریکی قراردادپراتفاق رائے پیدا نہیں کرسکے ہیں۔
انہوں نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہاکہ اس حوالے سے ہماری کوششیں کامیاب ہوگئیں ہیں کیونکہ پیرس میںمالیاتی ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس رائے شماری تین ماہ کیلئے موخر کرکے ایشیا بحرالکاہل گروپ کوایک اور رپورٹ پیش کرنے کوکہاگیا ہے جس پر جون میں غور کیاجائیگا۔وزیرخارجہ نے اس معاملے پرپاکستان سے تعاون کرنیوالے ملکوں کابھی شکریہ ادا کیا۔
1,540 total views, no views today
Comments



