کبل(سوات نیوز ڈاٹ کام ) مقامی سطح پر سرما یہ کاری سے سوات میں ترقی اور خوشحا لی آئیگی سوات میں کاروبا ری افراد کو اپنے مقامی کا روبار کو فروغ دینا چائیے تا کہ عوام کو ریلیف مہیا ہو سکے ان خیا لات کا اظہار گذشتہ روز ممبر تحصیل کونسل صلا ح الدین خان درشخیلہ نے کبل کے علا قہ ڈڈھار ہ میں اصغر علی فیلنگ سٹیشن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی ممبر نثار خان ، ضلعی ممبر شاہ سید ، سیاسی رہنما و ڈسٹرکٹ ممبر حبیب اللہ، عبد الحکیم خان ، صدر مٹہ با زار ، اکبر با چا ، حا جی عبد القیوم ، عا دل خان ، گل خان ، جمال ، نا صر خان کے علا وہ دیگر علا قا ئی مشران و ممبران بھی موجود تھے تحصیل ممبر ز صلا ح الدین خان اور حیبب اللہ خان نے اصغر علی فلینگ سٹیشن کا افتتاحی فیتہ کا ٹتے ہوئے کہا کہ تحصیل کبل کے پر فضا ء مقام ڈڈھا رہ میں اس طرح سرما یہ کا ری ایک اچھا اقدام ہے جس سے علا قے اور تحصیل کبل میں خوشحا لی کا نیا دور شروع ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ سوات کے کاروبا ری افراد کو اپنے مقامی کاروبار کو فروغ دینے کے لئے اس قسم کی سرمایہ کا ری کرنا چائیے تا کہ زیا دہ سے زیا دہ لو گوں کو روز گار مہیا ہو سکے اس موقع پر ضلعی ممبر شاہ سید اور نثار خان نے کہا کہ علا قے میں اس قسم کے کاروبار سے بڑے حد تک بے روز گا ری ختم ہو سکے گی۔
1,210 total views, no views today



