مینگورہ، ٹرانسفامر مرمت مسئلہ بن گیا، درجن بھر سے زائد مزید ٹرانسفارمر ناکارہ وہگئے، محکمہ واپڈا ولاے کچھ نہ کرسکے، حکمران بھی بے بس دکھائی دے رہے ہیں سوات میں اندھیروں کاراج قائم، بجلی خواب بن گیا۔ مینگورہ شہرکے بیشتر محلہ جات کے ٹرانسفارمرز گزشتہ کئی ہفتوں سے ناکارہ پڑے ہیں شہرسمیت مضافات میں بھی ٹرانسفارمر خرابی کامعاملہ سنگین بنتاہے جارہاہے ہردوسرا، تیسرا ٹرانسفارمر ناکارہ ہوچکاہے جس کی مرمت اور دوبارہ بجلی بحالی میں واپڈا غیر ذمہ داری سے کام لے رہی ہے
محکمہ واپڈا کی طرح حکمران بھی عوام کوبجلی فراہمی اور ٹرانسفارمر مرمت میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کاہرممبر ٹرانسفارمر مرمت اور دوبارہ کھمبے پر لگانے کیلئے دوگھنٹے کاوقت دیتے ہیں لیکن ہفتوں میں ٹرانسفارمرز بحال نہیں ہوتے چیرمین ڈیڈک فضل حکیم نے توواپڈا کو احتجاج کی دھمکی دی تھی کہ ٹرانسفارمر مرمت کرکے بجلی بحال نہ ہوئی مسائل حل ہوتے تو عوامی نمائندوں کاانتخاب کیوں ہوتا ایم پی اے فضل حکیم کوچاہئے کہ اسمبلی میں اس پر بحث کریں اور سوات کیلئے بجلی کے مد میں مزید سہولیات لائیں اور گمشدہ ایم این اے مراد سعید سے کہدیں کہ وفاق سے بجلی کامعاملہ اٹھائیں ،ناک بند کرکے بات کرنا آسان لیکن عوام کو سہولیات کی فراہمی انتہائی مشکل کام ہے عوام کو ماہ رمضان میں مسائل سے دور رکھاجائے۔
408 total views, no views today


