مینگورہ،سوات شاہین ٹریڈرز فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عثمان علی عرف مانے نے کہا ہے ٹی ایم اے سٹی میں وطن پال یوتھ کے ضلعی صدر انور اقبال بالے عیسی خیل کے ساتھ رونما ہونے والا واقعہ قابل افسوس ہے،ٹی ایم اے حکام واقعہ کے ذمہ دار اہلکار کے خلاف کاروائی کرے ورنہ سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔
ٹی ایم اے کو ٹھیکداروں کے ذریعے چلایا جارہا ہے جو نہایت قابل افسوس ہے۔انہوں نے مزید کہا ٹی ایم اے کے نااہل افسران کیوجہ سے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اگر ایک سیاسی شخصیت کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک ہوتا ہے تو عام ادمی کیساتھ ٹی ایم اے حکام کا کیا رویہ ہوگا ۔اخر میں عثمان علی مانے صوبائی وزیر بلدیات اور دیگر ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے ٹی ایم اے سٹی کے نااہل افسروں اور قابض ٹھیکداروں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ ائندہ ایسے واقعات رونما نہ ہو۔
386 total views, no views today


