سوات،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی و پاپولیشن ایم پی اے نادیہ شیر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ڈینگی کے روک تھام کیلئے بھر پور اقدامات اُٹھا رہی ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے خود نوٹس لیکر ایک ٹیم بھی سوات بھیجی جو یہاں پر ڈینگی سے متعلق رپورٹ انکو پیش کرے گی ، پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کو صحت اور
تعلیم کی سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے ، ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے لیکن اس سے بچاؤ صرف اور صرف احتیاطی تدابیر ہیں ، مینگورہ شہر کے گھر گھر جا کر خودعوام کو ڈینگی مرض سے آگاہی دونگی ، ڈینگی بخار سے بچاؤ صفائی ستھرائی کے ذریعے ممکن ہے اپنے ارد گرد ماحول کو صاف رکھنا چاہئے اور پانی کھڑا ہونے سے اجتناب کرنا ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رنگ محلہ مینگورہ میں ایم آر ماڈل سکول میں ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات بارے ایک سمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزئ اشفاق خان بھی موجود تھے ۔ ایم پی اے نادیہ شیر خان نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ بارے آگاہی مہم ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور اس مرض سے بچاؤ کیلئے ہمیں اپنے گھر ، گلی محلہ اور شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہو گا ، بلدیہ مینگورہ کو بھی اس ضمن میں اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہو گی انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سوات میں ڈینگی کے روک تھام کیلئے اقدامات اُٹھا ہی ہے اور اس مقصد کیلئے وزیراعلیٰ نے ایک سپیشل ٹیم بھی سوات بھیجی جو یہاں پر سروے کرکے ڈینگی سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی ، انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کا واحد ذریعہ احتیاطی تدابیر ہیں اگر ہم اپنی روزمرہ زندگی میں احتیاط برتیں تو اس مرض سے مکمل طور پر بچے رہ سکتے ہیں ۔
410 total views, no views today


