مٹہ(سوات نیوز ڈاٹ کام)مٹہ پریس کلب کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیرمین نورالہدی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی جس میں جنرل سیکرٹری رحیم خان نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا جس پر عطااللہ فنانس سیکرٹری، عظمت علی خان، نوید اختر، پریس سیکرٹری بہارعلی یوسفزئی، وائس چیرمین عابد علی ودیگر نے تفصیلی بات چیت کی گئی جس میں چیرمین مٹہ پریس کلب نورالہدی نے مشاورات کے بعد نئے ممبرشپ کا علان کردیا جس کے لئے درخواستیں آئین کے مطابق جمع کرسکتے ہیں اور باقاعدہ آئین کے مطابق فیصلہ ہوگا اس موقع پر دو صحافیوں کا باقاعدہ اعزاز مٹہ پریس کلب کا بھی اعلان بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مٹہ پریس کلب ہرفورم پر مظلوم انسانیت کا خدمت کرینگے اور ان کے آواز ایوانوں تک پہنچانے کی کوشش کرینگے اس طرح صحافیوں کے جائزہ حقوق کے لئے مٹہ پریس کلب کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ اخرمیں انہوں نے کہا کہ سال 2018کے حلف برادری جلد ہوگی ۔ اجلاس کے بعد ملک کے ترقی وسلامتی کے لئے خصوصی دعا ہوئی۔
1,398 total views, no views today



