سعودی عرب کی حکومت نے خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی سکیم کیلئے مالی معاونت فراہم کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔صوبائی حکومت کے ترجمان نے نمائندے کو بتایاکہ سعودی عرب کا ترقیاتی فنڈ اس منصوبے کیلئے دو ارب روپے فراہم کرے گا۔منصوبے کی تکمیل سے ضلع مانسہرہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کاسنگین مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا ۔
1,074 total views, 2 views today
Comments