مینگورہ، فضاگھٹ بائی پاس روڈ پر خونی موٹر سائیکل ریس جاری،زیادہ تر کمسن بچے خونی ریس میں حصہ لے رہے ہیں ،اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں جبکہ کئی عمر بھر کیلئے معذور ہوچکے ہیں ،جبکہ پولیس نامی محکمہ خاموش تماشائی بن گئی ہیں۔خونی ریسوں پر پابندی لگا دی جائے ،عوام کا مطالبہ۔فضاگھٹ بائی پاس روڈ پر جمعہ
کے دن منعقد ہونے والا ریس رمضان المبارک کے مہینے میں ہر روز منعقد ہورہا ہے۔اس بارے میں متعلقہ حکام کو باربار اگاہ کیا جا چکا ہے مگر کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔سوات پولیس کے سربراہ کو تما م حالت کا پتہ ہونے کی باجود پولیس حکام خاموش تماشائی بن چکی ہیں پولیس کے ناک کی نیچے ریسوں کا انعقاد ہورہا ہیں ۔ریسوں میں زیادہ تر کمسن بچے حصہ لے رہے ہیں اب تک کئی قیمتی جانیں ریس میں جا چکی ہے جبکہ کئی افراد عمر بھر کیلئے معذور ہوگئے ہیں۔عوام نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے خونی ریس کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
489 total views, no views today


