وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ 2020ء تک ملک بھر میں باصلاحیت اور مستحق طلبہ میں پانچ لاکھ لیپ ٹاپ اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ ڈیوائسز تقسیم کی جائیں گی تاکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کی سیکھنے کی استعداد کو بہتر بنایا جاسکے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 2014ء میں وزیراعظم کی لیپ ٹاپ فراہم کرنے کی سکیم کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد مستحق طلبہ کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنا ہے تاکہ سرکاری یونیورسٹیوں میں تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جاسکے۔
1,464 total views, no views today
Comments



