سوات ( سید سنی خان سے ) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کا دور مکمل طور پر ختم کر دیا ہے کسی کو بھی کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر کسی محکمہ کا کوئی اہلکار غفلت یا کرپشن میں ملوث پایا گیا تو محکمہ کے بے داغ افسران کے تعاون سے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ہمیشہ حق وصداقت کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی حق وصداقت کا ساتھ دیتے رہیں گے۔وہ گزشتہ روز پی کے 80میں جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے اجلاس سے گفتگو کر رہے تھے۔فضل حکیم خان نے کہاکہ ہم نے اقتدارمیں آکر اداروں سے سیاست کا خاتمہ کردیااور اداروں کو با اختیار بنایاجس سے عوام خود تبدیلی محسوس کر رہی ہے۔اجلاس میں چیئرمین ڈیڈک نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت د ی کہ پی کے 80 میں تعمیراتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے اور کوشش کریں کہ مقررہ وقت سے پہلے پہلے مکمل کیا جائے۔
1,172 total views, no views today



