کبل(الطاف خان سے ) 11مارچ کو سوات میں عوامی نیشنل پا رٹی کے جلسہ کو کامیا ب بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائینگے موجودہ حکومت کے نا قص پالیسیوں کی وجہ سے عوام سرخ جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں ANPکا دور مثالی تھا جبکہ اسفندیار ولی لو گوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے آئندہ دور عوامی نیشنل پار ٹی کا ہے ان خیا لات کا اظہار پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صوبائی رہنما عجب خان انقلاب نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 11مار چ کو سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ میں مر کزی صدر اسفندیار ولی خان سمیت دیگر قا ئدین شر کت کرینگے جس کے لئے تمام تر انتظامات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جلسہ کیلئے سوات خصو صاً تحصیل کبل سے سینکڑوں کی تعداد میں PSFکے جیالے شرکت کرینگے اور جلسہ کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے نا قص پالیسوں کے وجہ سے لو گ سرخ جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں جس سے صاف واضح ہے کہ آنے والا دور ANPکا ہے۔
1,348 total views, no views today



