سوات(سمیع اللہ سے )سول سروسز اکیڈمی لاہور کے پینتالیسویں کامن ٹریننگ پروگرام کے آفیسروں کا دورہ سوات کے موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود سے اُن کے دفتر میں ملاقات، ضلعی پولیس سربراہ نے پینتالیسویں کامن ٹریننگ پروگرام کے آفیسروں کو ضلع سوات کی خوبصورتی ،تاریخ، ثقافت اور سوات کے گزشتہ اور موجودہ حالات کے بارے سے آگاہ کیا۔ ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ سوات ایک پر آمن اور خوبصورت علاقہ ہے جہاں پر دنیا بھر سے لوگ سیر و سیاحت کے لئے آتے ہیں،حالیہ دنوں مالم جبہ میں منعقد سنو فیسٹول سوات میں آمن و آمان کاواضح ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں امن و آمان کو برقرار رکھنے کے لئے سوات پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ پینتالیسویں کامن ٹریننگ پروگرام کے آفیسروں نے بھی ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود کے کارکردگی کی تعریف کی ، ان کے خدمات کو سراہا، اُن کو خراج تحسین پیش کی اور اُن کے خدمات کے خاطر ضلعی پولیس سربراہ کو شیلڈ سے نوازا گیااور تحائف بھی پیش کئے گئے جبکہ ضلعی پولیس سربراہ سوات کے طرف سے بھی آنے والے مہمان آفیسروں کوشیلڈز دیئے گئے۔
1,279 total views, no views today



