پشاور ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے ایگریکلچر یونیورسٹی کو دو کے مقابلے سات گول سے شکست دے کرفائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ انٹر یونیورسٹی ہاکی’’ زون بی‘‘ چمپین شپ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے زیرِنگرانی کھیلی جارہی ہے۔انٹر یونیورسٹی ہاکی’’ زون بی‘‘ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے ایگریکلچر یونیورسٹی کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔اسلامیہ کالج کی طرف سے یاسر،عبید،باسط،انوار،یاسر کمال،انیس الرحمٰن اور محمود نے ایک ایک گول کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس عرفان اللہ مروت،علی ہوتی،فردوس موجود تھے ۔ڈائریکٹر سپورٹس نے ہاکی میچ کی شاندار کامیابی پرہاکی کوچ محمد نواز اور ہاکی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور فائنل میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
1,617 total views, no views today



