مینگورہ، مینگورہ کے نواحی علاقے اختر اباد ،طاہر اباد میں مکان میں رکھے ہوئے 27برتنوں سے ڈینگی کا لاروا برامد ،حکومتی سطح پر خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کیوجہ سے ڈینگی کی وباؤ اس سال پھر پھیلنے کا خدشہ ،صوبائی حکومت اور انتظامیہ جلد از جلد ڈینگی کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے تفصیلات کے مطابق لیڈی ورکرز کی ٹیم نے سول ڈیفنس کے ہمراہ مینگورہ کے علاقے اختر اباد طاہر اباد میں سمندر نامی شخص کے گھر میں 27برتنوں میں ڈینگی کا لاروا پایا گیا
تاہم حکومتی سطح پر ڈینگی کے خاتمے کیلئے کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے اور پچھلے سال سے زیادہ اس سال ڈینگی کے شدید حملے سامنے اسکتے ہیں صوبائی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ سوات کے تمام یونین کونسلوں میں مچھر مار سپرے کی فراہمی کو یقینی بنائے ،ڈینگی مہم میں صصہ لینے والے افراد کو انکے محنت و مشقت کا معاوضہ فراہم کریں اور ڈینگی کے خلاف عملی اعلان جنگ کرکے سوات کے عوام کو اس عذاب سے نجات دلائے ۔
349 total views, no views today


