بریکوٹ( ریاض احمدسے) سوات میں یوٹیلٹی سٹورز عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے ۔اشیاء خوردنوش اور دیگر ضروریات کی چیزو ں کی قیمتیں عام مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہورہی ہیں ۔یوٹیلٹی سٹورز پر عوام اعتماد روز روز کھو جانے سے ایک طرف عوام معیار ی اور کم قیمتوں پر ملنے والی روز مرہ ضروریات زندگی کے چیزوں سے محروم ہورہے ہیں جبکہ دوسری طرف یوٹیلٹی سٹور کے سیل میں تقریباً 60فی صد کمی آگئی ہے ۔اگر حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کی بحالی کے لئے بروقت عملی اقدامات نہیں اٹھائے تو یہ ادارہ اپنی افادیت کھو کر ایک طرف عوام معیاری اور ارازں قیمت پر ضروریات زندگی کے چیزوں کے خریدنے سے محروم ہوجائیں گے جبکہ دوسری طرف لاکھوں کی تعداد میں ڈیلی ویجز اہلکار جنہوں نے اس ادارے میں دس دس سال گذارے ہیں روز گار سے محروم ہوجائیں گے۔ اس وقت ملاکنڈ ڈویژن میں پورے 93یوٹیلٹی سٹورز جبکہ ضلع سوات میں 25یوٹیلٹی سٹور ز موجود ہیں ان کے علاوہ سوات میں 8فرنچائز بھی کام کررہے ہیں مگر وفاقی حکومت کی طرف سے سبسڈی نہ ملنے پر یوٹیلٹی سٹور ز کے اشیاء خوردنوش کی چیزیں عام مارکیٹ سے زیادہ قیمت پر فروخت ہورہی ہیں ۔یوٹیلٹی سٹورز میں 20کلوآٹے کی قیمت 750ہے جبکہ عام مارکیٹ میں 720روپے میں فروخت ہورہی ہے اسی طرح دیگر چیزیں جن میں مصالحے ،دال چنا،چھولے ،گھی ،ائل وغیر ہ کابھی یہی حال ہے ۔اس بارے میں ریجنل منیجر عنایت خان کا کہناہے کہ یوٹیلٹی سٹور ایک سرکاری ادارہ ہے اور اس وقت وفاقی حکو مت کی طرف سے یوٹیلٹی سٹورز کے لئے کوئی سبسڈی نہیں دی جارہی ہے ۔
1,246 total views, no views today



