بریکوٹ( ریاض احمدسے) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نگینہ خان کے بھائی آیان علی نے کہاکہ میں نے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کے خلاف کئی بار آواز اٹھاکر کرپشن اور انصاف کے علمبردار ٹھس سے مس نہیں ہوئے ۔ایم پی اے نگینہ خان سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بن رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کرپشن اور ناانصافی کے خلاف تحریک شروع کی تھی ۔عمران خان کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی بہن ایم پی اے نگینہ خان اور ان کے شوہر کے مبینہ کرپشن کے کئی بار نشان دہی کی لیکن صوبائی حکومت سمیت دیگر حکومتی ادارے اور حتیٰ کہ عمران خان نے بھی چشم پوشی سے کام لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نیب ،ایف ائی اے اور چیف جسٹس آف پاکستان مذکورہ ایم پی اے اور ان کے شوہر کے اثاثوں اور دیگر کرپشن کے خلاف منصفانہ اور غیر جانبدارنہ تحقیقات کرے اور کرپشن میں ملوث ہونے پر کڑی سزا دی جائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ انشاء اللہ بہت جلد اس حوالے سے عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سے ملاقات کرکے اصل حقائق سے اگاہ کروں گا
972 total views, no views today



