بریکوٹ،سوات کے علاقے شنگرئی میں ندی سے شادی شدہ خاتون کی لاش ملی ،خاتون کے بھائی نے شوہر اور سسر پر قتل کی دعویداری کردی ،پولیس نے باپ بیٹے کو حراست میں لے لیا ،پولیس ذرائع کے مطابق منگلور کے بالائی علاقے شنگرئی میں ندی سے شادی شدہ خاتون مسماۃ جہان بی بی زوجہ نثارخان کی لاش ملی جسے پولیس
نے اطلاع ملنے پر برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی ،خاتون کے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا گولی کے نشانات نہیں تاہم متوفیہ کے بھائی نے اپنی بہن کی موت کو قتل قراردیتے ہوئے اس کے شوہر نثارخان اور سسرسیدرحمن کے خلاف دعویداری کی ہے جس پر منگلور پولیس نے ملزمان کو حراست میں لیکر ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ،متوفیہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ اس سے قبل بھی گھریلو ناچاقی پر ایک راضی نامہ کیا گیا تھا پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
363 total views, no views today


