مینگورہ(سوات نیوز ڈاٹ کام )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایاگیا ،مرکزی دفتر پشاورسیکرٹریٹ میں ہوگا،زونل دفاتر میں بھی کام عنقریب شروع ہوجائیگا،سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوان مرادعلی کوسوات کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈسیفٹی تعینات کردیاگیاجبکہ زونل افس کے لئے اسد خان کو ڈپٹی ڈائریکٹرتعینات کردیا گیا ، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی ریاض محسودکی قیادت میں تین ماہ کی قلیل مدت میں اس اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصدعوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،واضح رہے کہ پنجاب میں اس طرح کی اتھارٹی چندسال قبل قائم کی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوامیں فوڈسیفٹی کے علاوہ حلال فوڈکی فراہمی کو بھی اس اتھارٹی کے توسط سے یقینی بناناہے ،اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرداعلی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا قیام خوش آئندہ اقدام ہے اوراس مقصد کیلئے ڈائریکٹر جنرل ریاض محسودکی قیادت میں عملی جدوجہد کی گئی جو کامیاب ثابت ہوئی،انہوں نے کہاکہ اتھارٹی کے ماہرین پر مشتمل ٹیم دکانوں،ہوٹلوں،کارخانوں وغیرہ کامعائنہ کرے گی اورشعوراجاگر کرے گی کہ وہ لوگوں کو معیاری اورصحت منداشیائے خوردونوش فراہم کریں اس ہدایت پر عمل درآمد نہ کرنے والوں پر آئندہ معائنہ کے دوران فوڈ ایکٹ کے مطابق جرمانے عائد کئے جائیں گے، فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے پاس جدید آئی ٹی مشینری کے توسط سے پورے صوبے میں لائسنس کا جراء کریگی، جو کہ تمام فوڈ سے تعلق رکھنے والے دکانداروں ، کارخانوں اور ہوٹلوں وغیرہ پر لازم ہوگی ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی کارروائیوں سے عوام کو معیاری خوراک میسرآسکیں گی۔
1,480 total views, no views today



