سوات،سوات کے علاقے مانکیال میں مٹی کا تودہ گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ،مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشیں نکال لیں،پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل بحرین کے بالائی علاقے مانکیال کے بانڈہ گنگول میں محمد یوسف ولد محمد ایوب اور اس کی بیوی مسماۃ کشمالہ پہاڑی میں کھیت میں کام کررہی تھی کہ اس دوران ان پر مٹی کا بھاری تودہ آگرا
جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی تودے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ،مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کی لاشیں نکال لیں جن کو بعد ازاں ابائی علاقے چم گھڑئی پہنچا دیا گیا ۔
398 total views, no views today
Comments


