مٹہ ( رحیم خان سے ) مٹہ بازار ناصر خان مارکیٹ میں تین نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر ہونڈی کی دوکان لوٹ لی نامعلوم افراد مالک سے مجموعی طور پر27 لا کھ روپے لیکر فرار ہونے میں کامیاب اطلاع ملتی ہی ایس پی اپر سوات اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئے بڑے پیمانے پر تفتش شروع ذمہ دار افراد کو جلد سے جلد گرفتار کرینگے پولیس نے اپنے کام شروع کردی ہے ایس پی اپرسوات کے بات چیت تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صبح مٹہ بازار ناصر خان مارکیٹ میں خان زادہ اور باچا وس خان کے ہونڈی کی دوکان سے نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر 27لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے ہونڈی کے دوکان میں موجود خانزادہ نے کہا کہ جب انہوں نے بینک سے پیسے لیکر اپنے دوکان کی شٹل کھول دی تو پیچھے سے تین افراد جو موٹر سائیکل پر سوار تھے اندر اکر اندر سے دوکان کی شٹل کوبند کردی اور ایک ادمی نے میرے اوپر اسلحہ رکھ کر باقی دوبندوں جو نقاب پوش تھے انہوں نے دوکان میں موجود مجموعی طور پر 27 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے ادھر اطلاع ملتی ہی ایس پی اپر سوات مشتاق احمد ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری ایس ایچ او سید احمد خان دیگر پولیس افسران اور نفری کی ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تفتش شروع کردی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کی ہے اس موقع پر ایس پی اپر سوات مشتاق احمد نے کہا کہ پولیس ہر ممکن کوشش کرینگے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کرکے اس مذموم کوشش کو ناکام بنادینگے انہوں نے کہا کہ اس وقت پولیس نے پوری علاقے میں اپنا کام شروع کردیا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ان ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجائیگی
975 total views, no views today



