سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )پروفیسر تسبیح اللہ چیئرمین ثانوی ، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سیدوشریف سوات نے کہا ہے کہ آئندہ امتحانات جدید طرز اورشفاف طریقے سے منعقد کئے جائینگے جس میں کسی قسم کی غلطی نہیں ہوگی ہرامتحان ہال میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے جس سے شفافیت میں مدد ملے گی، امتحانی نظام کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کرنیوالوں پرکھڑی نظررکھی جائیگی ، کسی امیدوار کی حق تلفی نہیں ہوگی ، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سیدوشریف سوات بورڈ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا، پروفیسر تسبیح اللہ جوکہ پہلے رجسٹرار فاٹا یونیورسٹی رہے ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات تعلیمی بورڈ میں ذمہ داریاں اس لئے سنبھالی ہے کہ بورڈ کے حوالے سے شفافیت قائم کرسکے ، اوراس بات کویقینی بنایاجاسکے کہ ہرکوئی اس پر اعتماد کرسکے یہ ہمارا عہد ہے ہم نے تعلیمی نظام کوصحیح سمت لانے کیلئے جہاد شروع کردیاہے انہوں نے اس سلسلے میں تمام ذمہ داروں سے اپیل کی کہ اس کارخیر اورجہاد میں ان کا ساتھ دیں ، اس موقع پر تعلیمی بورڈ کے چیئرمینوں،کنٹرولرز ، پروگرامز، میڈیا اورEX.SE ڈیپارتمنٹ اورذمہ داروں کے سامنے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2018کیلئے کوہاٹ تعلیمی بورڈ میں سپروائیزری سٹاف کیلئے کمپیوٹرائیز ڈ ڈراکیاگیاہے جس کو تمام متعلقہ اداروں سے دستخط کرکے ہربورڈ کے چیئرمینوں کوحوالہ کیاگیاہے ۔ سوات تعلیمی بورڈ اس ضمن میں آج سے اساتذہ کرام کوجن کے نام ڈرا کے ذریعے نکل چکے ہیں کو ان کے پتہ پررجسٹری پوست کے ذریعے ڈیوٹیاں بھیج دی گئی ہے اس بارے میں اساتذہ کرام بورڈ آنے کی زحمت نہ کریں متعلقہ اساتذہ کرام اپنے ڈیوٹیوں کے بارے میں سوات تعلیمی بورڈ کے ویب سائیڈ www.bises کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں تمام اساتذہ کرام کو SMS یاکال کے ذریعے آگاہ بھی کیاجائیگا، اس کے علاوہ تعلیمی نظام کوشفاف بنانے کیلئے تمام ترکوششوں کوبروئے کارلائے گئے ہیں۔ ہم بورڈ نظام کوبہتری کیطرف لارہے ہیں۔ ڈراکو EMISڈاٹا سے کیاگیاہے۔ اس میں کوئی پسندناپسند نہیں ہے۔ ڈیوٹیوں سے انکاکسی صورت میں متعلقہ استاد معقول وجہ بتائے اسلئے ضلع DEO سے ریکمنڈڈکرکے بورڈ کو بھیج دیں گے اوربورڈ اس کو EX SE ڈیپارٹمنٹ کوبھیج دینگے اساتذہ کرام کے سہولت کومدنظر رکھتے ہوئے رقوم کی ادائیگی ان کے اکاؤنٹ نمبرپر بھیج دئے جائینگے ۔ تمام اضلاع کیلئے فوکل پرسیٹ تعینات کئے گئے ہیں ہرقسم معلومات کی صورت میں ان سے رابطہ کرسکتے ہیں میرٹ کوبالائے طاق رکھتے ہوئے ایسے عناصر موجود ہے کہ اس میں رکاوٹیں ڈال سکتے ہیں توگزارش ہے کہ ان کے کاوشوں کونظراندازکیاجائے اورجوسلسلہ شروع ہوچکاہے کہ سسٹم کوصحیح سمت لایاجائے تاکہ سسٹم کامیاب ہوسکے۔ مارکنگ سسٹم کیلئے کام کیاگیاہے اورآنے والے میٹرک سالانہ امتحانات 2018یقینی بنائینگے تاکہ ہربچہ جومستحق ہے کوان کے نمبرز مل سکے۔ ریزلٹ بروقت نکلے گا۔ اسی چیکنگ کیلئے بھی لائحہ عمل تیارکیاگیاہے۔ جن بچوں کو پرچے پرشک ہو، وہ اپنے والدین کے ہمراہ پرچے کو بورڈ کے اندر چیک کرسکے گا۔ اس سلسلے میں امیدوار ڈسپلن کاخیال رکھیں اوراپنی تعلیم پرتوجہ دیں بھرپور کوشش کریں تاکہ یہ امتحان میں اچھے نمبروں سے پاس ہوکر والدین کی آرزو پوری ہو۔
1,816 total views, no views today



