بریکوٹ( ریاض احمدسے) سوات میں پولیو مہم میں ڈیوٹی لگانے کے خلاف خواتین اساتذہ نے چار دیواری کے اندر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے میں تحصیل بریکوٹ اور تحصیل بابوزئی کے درجنوں خواتین اساتذہ نے حصہ لیتے ہوئے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ۔پولیو مہم میں خواتین کی ڈیوٹی لگانا سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ پولیو مہم کے دوران طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہوجاتا ہے جبکہ متعلقہ سکولوں کے تمام تر معاملات بری طرح متاثر ہوتے ہیں ۔منگل کے روز گورنمنٹ پرائمری سکول بریکوٹ میں تحصیل بریکوٹ اور تحصیل بابوزئی کے درجنوں پرائمری اور ہائی سکولز کے خواتین اساتذہ نے ہر ماہ پولیو مہم میں خواتین اساتذہ کے ڈیوٹی لگانے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور بچوں کے تعلیم و تربیت کے لئے کئی ایک ٹھوس اقدامات بھی اٹھائیں ہیں مگر خواتین اساتذہ کا دوران پولیو مہم میں ڈیوٹی لگانے سے طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہوجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم میں ایک دن ٹریننگ ،دودن فیلڈ کے علاوہ ایک دن مختلف وجوہات کے بناء پر پولیو قطروں سے محروم بچوں کو قطرے پلانے میں گذر جاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری ڈیوٹی سکول میں بچوں کو پڑھانا اور انہیں تربیت دینا ہے مگر اب پولیو ڈیوٹی کرنے کی وجہ سے ہم اپنے فرائض صحیح طور پر سرانجام نہیں دے پارہے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے پرزور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فوری طور پر پولیو مہم میں خواتین اساتذہ کی ڈیوٹی ختم کردی جائے
1,507 total views, no views today



