سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات ، حلقوں میں ردوبدل ، صوبائی حلقہ یا پی کے 4کیلئے اکرام خان موزون امیدوار قرار، پارٹی کارکنوں کی طرف سے اکرام خان کونامزدکرنے کامطالبہ ، بحیثیت تحصیل ناظم اکرام خان کی کارکردگی بہتررہی، پارٹی قیادت کارکردگی کی بناء پر اکرام خان کو نامزدکرنیکامطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سوات میں انتخابی حلقوں میں ردوبدل کے بعد صوبائی حلقہ پی کے 4کیلئے اے این پی کے کارکنوں نے تحصیل ناظم اکرام خان کو موزون امیدوار قرار دیتے ہوئے پارٹی قیادت اورپارلیمانی بورڈ کی توجہ اس طرف مبذول کرائی ہے ۔چونکہ اب صوبائی حلقہ پی کے 4کو ایک الگ حیثیت مل گئی ہے۔ اور ویسے بھی تحصیل ناظم اکرام خان کی کارکردگی بہترہے ان کی عوام دوست پالیسی کے بناء پر اگر پارٹی کاٹکٹ ان کوجاری کرکے ان کو نامزدکردیاجائے تووہ اس حلقے سے کانٹے دار مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
1,201 total views, no views today



