مٹہ ( رحیم خان سے) مٹہ میں انجمن پٹواریان وقانون گوئیان ضلع سوات کے زیر نگرانی میں ایک اہم احتجاجی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع سوات کے تمام پٹواریوں اور قانون گوئیاں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس احتجاجی اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین تاجر برادری اور وکلاء برادری نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور پٹواریوں کیساتھ مکمل طور پر اظہار یکجہتی کا اظہار کرکے مکمل تعاون اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجمن پٹواریان ضلع سوات کے صدر خالد خان میاں گل واحد شاہ ولی خان عبدالجبار اور ناصر خان نے کہا کہ اس وقت صوبے کی بجٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی کردار ادا کرنے والے پٹواری حضرات اپنے جائز مطالبات کیلئے احجاج کرنے پر مجبور ہے جبکہ حکومت خاموش تماشائی بن کر تماشہ دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پٹواری اور قانون گوئیان ملک وقم کی دکھ درد میں ہمیشہ شریک ہوتے ہیں خواہ وہ یہاں پر سیلاب تھا زلزلہ یا دہشت گردی کی خلاف اپریشن کی بعد بحالی کی کام تھے انہوں نے کہا کہ پٹواری اور قانون گوئیاں اس وقت حکومت اور صوبے کی سب سے زیادہ ذمہ دار طبقہ ہے لیکن بدقسمتی سے اس وقت یہ طبقہ اپنے جائز حقوق سے محروم لوگ ہے اور پوری سرکاری ملازمین میں اس وقت سب سے زیادہ زیادتی پٹواریوں اور قانون گوئیان کیساتھ ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ پٹواریوں نے اپنے حقوق لینے کیلئے احتجاج شروع کی ہے اور اب وہ اپنے جائز حقوق لیکر رہینگے اس موقع پر نے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان قومی وطن پارٹی کے صوبائی نائب چیرمین شیر بہادرزادہ خان پاکستان پیپلز پارٹی کے اپر سوات کے جنرل سیکرٹری انور زمان خان پی پی پی کے سابق صوبائی امیدوارسید اکبر خان جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ڈاکٹر امجد علی پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد شیر خان مٹہ بار کے صدر محمد حلیم خان ایڈوکیٹ مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر عبدالجلا ل کان ایڈوکیٹ نے کہا کہ وہ انجمن پٹواریان وقانون گوئیان کی تمام جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پٹواریوں کیساتھ شابہ بشانہ ہوکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اس وقت پٹواریوں کے اپنے جائز مطالبات کیلئے ہڑتال سے پوری صوبے میں صوبائی حکومت کی تاریخی نااہلی کی وجہ سے رنیوں کی تمام کام مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کے ہڑتال کی وجہ سے اس وقت پورے صوبے میں عوام تاریخ کی بدترین مشکلات سے دوچار ہے اور ایسا لگتا ہے کہ حکومت کو پتہ نہ ہوں انہوں نے کہا کہ اس وقت جیلوں میں قید لوگ یا دیگر سرکاری کاموں میں پٹواریوں کی ہڑتال کی وجہ سے عوام کو پریشانی لاحق ہے لہذا صوبائی حکومت بغیر کوئی وقت ضائع کئے ان پٹواریوں کی جائز مطالبات پورے کریں اور عوام کی حال پر رحم کرکے انصاف کی علمبردار عوام اور پٹواریوں کیساتھ انصاف اور میرٹ کریں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں تاجر برادری وکلاء برادری اور دیگر لوگ انجمن پٹواریان وقانون گوئیان کے شانہ بشانہ ہوکران پٹواریوں کیساتھ رہینگے اور ہر جگہ پر بھرپور ساتھ دینگے اجلاس سے تحصیل کونسل مٹہ کے سپیکر محمد حکیم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء محمد ظاہر شاہ نے بھی خطاب کی اور پٹواریوں کی جائز مطالبات حکومت تک پہنچانے کا وعدہ کیا اور جائز مطالبات میں پٹواریوں کی بھر پور حمایت کا بھی اعلان کیا اس وقع پر مٹہ بار کے سابق صدر محمد ظاہر شاہ خان عوامی نیشنل پارٹی مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان مٹہ بازار کے جنرل سیکرٹری عثمان غنی پاکستان مسلم لیگ ن کے شاہ دوران خان ایدوکیٹ اوردیگر قائدین بھی موجود تھے
1,512 total views, no views today



