کبل (الطاف خان سے ) جوڈیشل کمپلکس کبل میں وکلاء کے لئے نئے باروم اور کنسلٹنٹ روم کا قیام بار کے صدر فضل ربی ایڈوکیٹ نے افتتاح کیا اس موقع پر دیگر وکلاء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے صدر بار نے وکلاء کو اپنے لئے عظیم تخفہ قرار دیا اور کہا کہ وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے منعقدہ افتتاحی تقریب میں لیاقت علی خان ،کمال خان ایڈوکیٹ ،انور علی ایڈوکیٹ ،اور دیگر وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی افتتاحی فیتہ کا ٹ کر فضل ربی ایڈوکیٹ نے دیگر وکلاء کے ہمرا ہ نئے بار روم کا با قا عدہ معائینہ کیا اور تزئین و آرائش سمیت دیگر کام کے حوالے بتا یا گیا جس پر دیگر وکلاء نے بھر پور خو شی کا اظہار کیاکبل بار کے صدر وکلاء برا دری کے جدوجہد کو بے حد سرا ہا گیاصدر بار نے کہا کہ وکلاء برادری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان کو خو شحا ل اور مطمئن دیکھنا میرا مشن ہے جس پر وکلاء برادری نے صدر بار کی کوششوں پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کی۔
1,454 total views, no views today



