کبل (الطاف خان سے ) جنرل کونسلر محمد حسین یایا نے کہا ہے کہ کبل میں آوارہ کتوں نے راج قائم کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے بچوں اور خواتین میں شدید خوف وہراس پھیل چکا ہے لہذا مقامی انتظامیہ فوری طور پر اقدامات کر کے کتوں کے خلاف اپریشن شروع کریں تاکہ پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہو سکے انہوں نے مذید کہا کہ گذشتہ سال اس طرح آوارہ کتوں کی وجہ سے کئی واقعات رونماں ہو ئے تھے اور کتے متعدد بچوں اور لوگوں کو کاٹ چکے تھی لہذا مقامی انتظامیہ اور حکام بالا بر وقت ایکشن لیکر آوارہ کتوں کے خلاف اپریشن شروع کر کے خاتمہ کویقینی بنائے۔
1,206 total views, no views today
Comments



