سوات، سوات میں جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر اورمظلومین بنگلہ دیش ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی شرکاء نے ادارہ الخدمت الاسلامیہ بنڑ مینگورہ سے سوات پریس کلب تک مارچ کیا ، شرکا ء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان ، کشمیریوں سے رشتہ کیا ، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی
،بنگلہ دیش میں عدالتی قتل عام بند کرے کے نعرے درج تھے، سوات کے پریس کلب کے سامنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سوات کے امیر مولانا فضل سبحان اور جنرل سیکرٹری حافظ اسرار احمد نے کہا کہ کشمیر کی آزادی میں اصل رکاؤٹ ہمارے حکمران ہیں ،موجودہ حکمرانوں نے اپنے دور میں ہمیشہ کشمیری عوام سے غداری کی ہے بنگلہ دیش میں بھارت کی ایما پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنوں کا عدالتی قتل عام بند کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے اور میڈیا کشمیر اور بنگلہ دیش کا مسئلہ عالمی فورم میں اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ریلی میں سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو، فضل واحد طوطا، مظفر خان ایڈوکیٹ ، حاجی محمد یاسین ،پروانت خان ایڈوکیٹ، اختر علی خان، مولانا محمد رفیق اور دیگر ضلعی ذمہ داران بھی شریک تھے ۔
523 total views, no views today


