سوات، وادی کالام میں چار روز کے دوران 5فٹ برفبای اور 104ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے اسی طرح درجہ حرارت منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے جبکہ مالم جبہ میں بھی اس دوران 4فٹ تک برفباری ہوئی اسی طرح پہاڑوں پر 6سے8فٹ تک برفباری ہونے کی اطلاعات ہیں ،برفباری کی وجہ سے مالم جبہ روڈ،کالام روڈ اور میاندم روڈ بدستور بند ہے جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے
،شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے جہاں شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کاسامنا ہے وہیں بالائی علاقوں کے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اور اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت بھی پیدا ہونے لگی ہے ،اسی طرح مینگورہ شہر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں دوروز تک گرچ چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد منگل کے روز یہ سلسلہ تھم گیا تاہم گہرے بادل چھائے رہنے اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت برقرارہی اور لوگ گرم پکوانوں کے مزتے لوٹتے رہے ۔
395 total views, 1 views today