مینگورہ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات محمود اسلم وزیر نے مینگورہ بائی پاس اور کالج کالونی سیدو شریف میں موٹر سائیکل ریس اور ون وہیلنگ عرصہ 2 ماہ کیلئے سیکشن 144سی آر پی سی کے تحت پابندی عائد کردی ، جاری حکم نامہ کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے عوامی مفاد میں خصوصی اقدامات اُٹھائے ہیں ، مینگورہ بائی پاس اور کالج کالونی سیدو شریف کے حدود میں موٹر سائیکل پر تیز رفتاری ریس اور ون وہیلنگ پر پابندی عائد ہوگی ،
اس سلسلے میں ڈی سی محمود اسلم وزیر نے کہا کہ حادثات کی روک تھام اور عوام کے بہتر مفاد میں پابندی کے خلاف ورزی پر 188پی پی سی کے تحت سخت کارروائی کی جا سکتی ہے ۔
408 total views, no views today
Comments


