رات شارجہ میں پاکستان سپرلیگ کے ایک میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کوتینتیس رنز سے ہرادیا۔
اسلام آبادیونائیٹڈ نے مقررہ بیس اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر185 رنز بنائے۔جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم انیس اعشاریہ ایک اوور میں ایک سوباون رن بناکرآئوٹ ہوگئی۔اسلام آبادیونائیٹڈ کے لیوک رونکی کومیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا انہوں نے چھتیس گیندوں پر اٹھاون رنز بنائے۔اس کامیابی سے اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورلاہورقلندرز کے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق بدھ کی رات نوبجے کھیلاجائے گا۔
1,316 total views, no views today
Comments



