مٹہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) پاک فوج مٹہ کے کرنل شاہد بشیر ٹو ائی سی میجر ثاقب اور ایس ڈی ایف او مٹہ ہمایون خان نے کہا ہے کہ عوام شجر کاری مہم میں حصہ لیکر اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں انہوں نے کہا کہ جنگلات میں اضافہ کرنا اور موجودہ جنگلات کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اسلئے عوام اپنے اداروں سے ملکر اس کوشش کو کامیاب بنادیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز فاضل بانڈہ مٹہ میں پاک فوج کے زیر نگرانی جاری شجر کاری مہم کی حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کی جبکہ تقریب میں علاقہ معززین منتخب نمائندوں اور عام لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے کہا کہ پودے لگانا اور ان پودوں کی حفاظت کرنا صدقہ جاریہ ہے اور سنت رسول ﷺ ہے اسلئے عوام شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس مہم کو کامیاب بنائے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پہلے کی طرح وطن کی حفاظت اور علاقے میں ترقیاتی اور فلاحی کاموں میں شانہ بشانہ ہوکر حصہ لیں گے تقریب کی اخر میں فاضل بانڈہ روڈ کی کناروں پر سینکڑوں پودے لگادی گئی جس پر عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرکے خراج تحسین پیش کی
1,086 total views, no views today



