مٹہ ( رحیم خان ) مٹہ میں دو ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں ایک بچی سمیت تین افراد زخمی زخمیوں میں بچی کو زیادہ زخمی ہونے کی وجہ سے مٹہ ہسپتال سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کی گئی پولیس نے رپورٹ درج کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ کی علاقہ بیدرہ کی قریب ایک فلائنگ کوچ نے ایک چھ سالہ بچی تمناء بی بی کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردی جن کو پہلے مٹہ ہسپتال لاکر وہاں سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کی گئی پولیس نے رپورٹ درج کی دوسرا واقعہ سربانڈہ میں اس وقت ہوا جب وہاں پر ایک ڈائنا گاڑی الٹنے سے گاڑی میں سوار دو افراد رحمت اللہ اور لطیف الرحمان زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لائے گئے
1,152 total views, no views today
Comments



