میرانشاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون طیاروں کے میزائل حملوں میں غیر ملکیوں سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پاک افغان سرحد سے متصل علاقے ڈوگہ مداخیل میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ڈرون حملے کے نتیجے میں دونوں املاک مکمل طور پر تباہ جبکہ 7 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کا کہن اہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 4 غیر ملکی ہیں جبکہ دیگر کی شناخت نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں امریکا کی جانب سے ڈرون حملے بند کردیئے گئے تھے تاہم مذاکرات کے خاتمے کے بعد اس کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوا اور رواں برس یہ چوتھا حملہ ہے۔
372 total views, no views today


