میرانشاہ: پاکستانی فوج کا جمعرات کے روز کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے میران شاہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ آپریشن کا ‘فیز ون’ مکمل کرلیا گیا جس کے دوران تقریباً 400 ‘دہشت گردوں’ کو ہلاک کیا گیا جبکہ آپریشن سے قبل متعدد ‘دہشت گرد’ علاقہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
عاصم باجوہ کے مطابق ہلاک ہونےوالوں میں ازبک اورترکش دہشت گردوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میران شاہ پر اب فوج کا قبضہ ہے اور علاقے کا 80 فیصد حصہ اب جنگجوؤں سے چھڑوالیا گیا ہے۔
441 total views, no views today
Comments


